ڈاشینگ گروپ نے ڈجیٹل خریداری ایپ تیانگو نیٹ پیش کردی، خریداری کرنا ہوا آسان

شینیانگ، چین، 12 جولائی 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– رواں سال جون کے اواخر میں چین جنرل چیمبر آف کامرس نے 2017ء کے لیے چین کے سرفہرست 100 خوردہ فروشوں کی فہرست جاری کی۔ ڈاشینگ گروپ سرفہرست تین میں شامل تھا، ٹی مال اور جے ڈی کے فوراً بعد۔ شمال مشرقی چین میں سب سے بڑے ڈپارٹمنٹ اسٹور کی حیثیت سے ڈاشینگ گروپ نے تیانگو نیٹ جاری کردی ہے، یہ ایک ڈجیٹل شاپنگ ایپ ہے جو خریداری کو زیادہ آسان بنانے کی کوشش کرتی ہے۔

شمالی چین میں جب آپ خریداری کے لیے جاتے ہیں، آپ ایپ کے ذریعے کئی شہروں میں باآسانی پارکنگ کی جگہ پا سکتے ہیں۔ اگر آپ منتخب کپڑوں کی قیمت سے مطمئن نہیں، تو آپ ایپ میں اس کی مناسب تصویر اپلوڈ کر سکتے ہیں تاکہ مستقبل میں قیمت میں کمی کے پیغامات پا سکیں۔ دکان پر معاون افراد مختلف دلچسپ مناظر اور اسٹور میں موجود مصنوعات کی تصاویر اور وڈیوز بنائیں گے، تاکہ آپ اپنی پسندیدہ مصنوعات نہ کھوئیں۔ آپ شاپنگ مال میں مصنوعی ذہانت سے لیس ایک روبوٹ سے بات بھی کر سکتے ہیں تاکہ وہ تمام معلومات حاصل کر سکیں جو آپ چاہتے ہیں۔

ڈاشینگ گروپ 15 سے زیادہ صوبوں کے 80 سے زائد بڑے اور درمیانے حجم کے شہروں میں 400 سے زیادہ ڈپارٹمنٹ اسٹورز رکھتا ہے۔ اس کا تیانگو نیٹ روایتی ڈپارٹمنٹ اسٹورز کو مستقبل کے ڈپارٹمنٹ اسٹورز میں تبدیل کرتا ہے۔ 2014ء سے 2017ء تک تیانگو نیٹ نے 10 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ 30 ارب یوآن کی ٹرانزیکشنز حاصل کیں، جو تیانگو کو چین کے سرفہرست ای-کامرس اداروں میں سے ایک بناتا ہے۔

2018ء کی پہلی ششماہی میں تیانگو نیٹ نے تیز نمو کے تسلسل کا لطف اٹھایا، 20 ارب یوآن کی الیکٹرانک ممبر ٹرانزیکشنز وصول کیں۔ ان ٹرانزیکشنز میں 2.5 ارب یوآن تیانگو نیٹ کے ذریعے ادا کیے گئے۔

ٹی مال اور جے ڈی کے مقابلے میں تیانگو نیٹ روایتی گروسری صنعت اور انٹرنیٹ کے گہرے ملاپ کی ترویج سے وابستہ ہے۔ تیانگو نیٹ کا مشن چین میں لاکھوں ڈپارٹمنٹ اسٹورز کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل کے ڈپارٹمنٹ اسٹورز بنیں، جسے وزارت تجارت عوامی جمہوریہ چین (MOFCOM) کی جانب سے تسلیم کیا اور سراہا گیا ہے۔

لیو سیجن، صدر ڈاشینگ گروپ، کہتے ہیں کہ ڈاشینگ گروپ اور تیانگو نیٹ ڈجیٹل اور انٹیلی جنٹ ای-کامرس پلیٹ فارم کی جامع تعمیر اور بگ ڈیٹا فلو ایکوسسٹم کی ٹیکنالوجیکل جدت طرازی کے فروغ کے ذریعے روایتی کاروبار کو بدل دیں گے اور ادارہ جاتی کاروباری انقلاب کو تیز تر کریں گے۔

1995ء میں بننے والا ڈاشینگ گروپ ہمیشہ “ہماری مصنوعات سب سے بہتر ہونی چاہیئیں” پر یقین رکھتا ہے۔ یہ یقین ڈاشینگ گروپ کو دنیا بھر میں بہترین معیار کی مصنوعات پر نظر رکھنے اور انہیں چین کی بڑی مارکیٹ میں لانے کی کوشش کرنے اور کروڑوں چینی صارفین کے لیے فراہم کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ ڈاشینگ گروپ پہلے ہی آسٹریلین ویگیو، بلیک آگس، تسمانیہ کی چیریز اور سیب، فرانسیسی شراب شیتو لارگو سے جرمن بیئر تک چین میں لاچکا ہے۔

نیو گینگ، چیئرمین بورڈ، کہتے ہیں کہ ڈاشینگ گروپ مستقبل میں اعلیٰ معیار کی مزید مصنوعات لانے اور چینی صارفین کو زیادہ محتاط، آرام دہ اور باسہولت خدمات دینے کی توقعات رکھتا ہے۔

ذریعہ: ڈاشینگ گروپ

   

Related Posts