Energy & Power

ای کارپ انٹرنیشنل ایل ایل سی نے بورڈ آف مینیجرز میں نئے اراکین، ڈی رونلڈ ہیرل، پی ای اور کرسٹوفر ایچ ولیمز، کے انتخاب کا اعلان کر دیا

ہیوسٹن، 9اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ای کارپ انٹرنیشنل، ایل ایل سی (“eCORP”)  نے آج اپنے بورڈ آف مینیجرز کے توانائی اور مالیات کے شعبے میں دو اہم رہنماؤں، ڈی رونلڈ ہیرل اور کرسٹوفر ایچ ولیمز،  کی شمولیت کا اعلان کیا۔

ڈی رونلڈ ہیرل، پی ای

اعزازی چیئرمین، رائیڈ اسکاٹ، ہیوسٹن، ٹیکساس

جناب ہیرل نے 1968ء میں ریزروائیر انجینئر کی حیثیت سے رائیڈر اسکاٹ کمپنی میں شمولیت حاصل کی، 1998ء میں اس کے صدر بنے اور 2000ء سے 2005ء تک چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اور 2006ء تک بورڈ چیئرمین کی حیثیت پر برقرار رہے۔ 1937ء میں قائم ہونے والی رائیڈر اسکاٹ صنعت کی سب سے بڑی، قدیم ترین اور معروف ریزروائر ایوولیوشن کنسلٹنگ فرمز میں سے ایک ہے، اور یو ایس سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں دستاویزات جمع کرانے کے لیے سالانہ پٹرولیم ریزروز سرٹیفکیشنز تیار کرنے والے اداروں کی جانب سے سب سے زيادہ استعمال کی جانے والی کنسلٹنگ فرم ہے۔ ادارہ لندن، اونٹاریو، ٹورنٹو، ہانگ کانگ، آسٹریلین اور دیگر اسٹاک ایکسچینجوں میں مندرج صارفین کے لیے بھی خدمات فراہم کرتا ہے۔

جناب ہیرل کی ذاتی نگرانی میں موجود رائیڈ اسکاٹ کے منصوبوں میں ریزروز سرٹیفکیشنز، پراپرٹی ایویلیوایشنز برائے فروخت، خریداری یا سرمایہ کاری، ریزروائر مینجمنٹ، پائپ لائن کی تعمیر میں مدد کے لیے گیس سپلائی اینالسس، گیس اسٹوریج اسٹڈیز، کانٹریکٹ کمپلائنس اور مقدمے بازی میں مدد شامل ہیں۔ وہ معروف و مشہور سند ہیں جنہيں مقامی و بین الاقوامی دونوں سطحوں پر تسلیم کیا گیا ہے، وہ تیل و گیس کے پروڈیوسرز، پائپ لائن کمپنیوں، یوٹیلٹیز، بینکوں، انشورنس کمپنیوں، جامعات، شہری اداروں، حکومتی اداروں، قانونی اداروں، سرمایہ کاروں، اراضی اور رائلٹی کے حامل مالکان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سوسائٹی آف پٹرولیم انجینئرز کی آئل اینڈ گیس ریزروز کمیٹی کی سابق چیئرمین شپ ان کے عالمی مقام کو ظاہر کرتی ہے۔اس کمیٹی میں وہ بدستور مبصر کی حیثیت سے موجود ہیں۔

جناب ہیرل یونین ڈرلنگ انکارپوریٹڈ کے ڈائریکٹر، ہیوسٹن پٹرولیم انجینئرنگ مشاورتی بورڈ کے چیئرمین اور اور لوزیانا ٹیک یونیورسٹی کے انجینئرنگ اینڈ سائنس فاؤنڈیشن بورڈ کےماضی قریب کے صدر رہے ہیں۔ جناب ہیرل نے پٹرولیم انجینئرنگ میں لوزیانا ٹیک یونیورسٹی سے بی ایس کی سند امتیازی نمبروں سے حاصل کی ہے۔

کرسٹوفر ایچ ولیمز

شریک بانی، ہیرس ولیمز اینڈ کمپنی، رچمنڈ، ورجینیا

جناب ولیمز نے 1991ء میں بطور قومی سرمایہ کاری بینکاری فرم کے طور پر ہیرس ولیمز اینڈ کمپنی کو قائم کیا جس کی توجہ انضمام اور حصول بھی مرکوز ہے۔ جناب ولیمز ادارے کے قیام سے سے لے کر اب تک ہیرس ولیمز اینڈ کمپنی کی قیادت کر رہے ہیں اور اس کو امریکہ کے سب سے بڑے اور موثر ترین مڈل مارکیٹ انضمام کرنے اور حصول مکمل کرنے والے اداروں میں سے ایک بنایا ہے جو 130 سے زائد بینکاروں اور لندن میں نئے کھولے گئے دفتر کے ساتھ سات دفاتر کا حامل ہے۔

تقریبا 20 سالوں کے ٹرانزیکشنل تجربے کے حامل جناب ولیمز نے 200 سے زائد کام مکمل کیے ہیں جن میں انضمام اور حصول یا سرمائے کو بڑھانے کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ ہیرس ولیمز اینڈ کمپنی کی بنیاد رکھنے میں شراکت سے قبل جناب ولیمز باؤلز ہولوویل کونر اینڈ کمپنی کے ساتھ تھے۔ جناب ولیمز نے ہارورڈ بزنس اسکول سے ایم بی اے کی سند حاصل کی ہے اور انہوں نے واشنگٹن اینڈ لو یونیورسٹی سے امتیازی نمبروں کے ساتھ بزنس ایڈمنسٹریشن کیا ہے۔

ای کارپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جان ایف تھریش نے کہا کہ “ہم ای کارپ میں ان نامور و ممتاز اعلی شخصیات کی اپنے بورڈ میں شمولیت پر فخر محسوس کر رہے ہیں جو اپنے ساتھ بے مثال صلاحیتیں اور تجربہ، غیر مشتبہ کمال فن اور بڑے پیمانے پر تسلیم کی گئی اپنی قائدانہ صلاحیت لائيں گے۔ کئی سال تک جناب ہیرل کے ساتھ اور گزشتہ چند سالوں میں جناب ولیمز کے ساتھ کام کرنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، مجھے اندازہ ہوا کہ دونوں اپنے متعلقہ شعبوں توانائی اور مالیات میں کس قدر عزت و احترام کے حامل ہے، اور دونوں اپنے صنعتی ساتھیوں، شراکت داروں اور صارفین کے درمیان کتنی عزت و اکرام سے دیکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے ای کارپ کے با صلاحیت بورڈ میں شمولیت حاصل کی ہے، اور مجھے یقین ہے کہ یہ توسیع شدہ بورڈ، ہماری مضبوط مینجمنٹ ٹیم کے ساتھ مل کر، ہمارے موجودہ اور ہدف پر موجود اثاثہ جات کے ساتھ ساتھ ہمارے دلچسپ ترقی کے منصوبے کے لیے مستقبل میں بہترین اسٹیورڈشپ فراہم کرے گا۔”

ای کارپ انٹرنیشنل، ایل ایل سی کے بارے میں

ای کارپ ایک ڈیلاویئر لمیٹڈ لائبلٹی کمپنی ہے جو ہیوسٹن، ٹیکساس اور لندن، انگلستان میں قائم ہے۔ ای کارپ، اپنے ماتحت اداروں کے ساتھ مل کر، قدرتی گیس کو محفوظ رکھنے کی تنصیبات تیار کرتا اور چلاتا ہے اور ان پر ملکیت رکھتا ہے، اور امریکہ اور بین الاقوامی سطح پر قدرتی گیس کے روایتی و غیر روایتی امکانات کو تیار اور تلاش کرتا ہے۔ ای کارپ 1979ء سے غیر روایتی ہائیڈرو کاربن پروڈکشن پر تحقیق اور اس کی پیشرفت میں شامل ہے۔ ای کارپ 1984ء سے آزادانہ ملکیت کی حامل قدرتی گیس کی ذخیرہ کرنے کی تنصیبات اور ان سے متعلقہ اثاثہ جات کی تیاری اور انہیں چلانے میں مشغول ہے۔

www.ecorpintl.com

ذریعہ: ای کارپ انٹرنیشنل ایل ایل سی

رابطہ: اسٹیو کلفٹن، ای کارپ

+1-713-520-0993

+1-713-882-2288 (موبائل)

sclifton@ecorpintl.com

Leave a Reply